پائما کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر توانائی محمد علی سے بجلی نرخوں میں کمی کی اپیل

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافے کو کاروبار اور صنعت کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے نگران وزیراعظم اور وزیر توانائی سے اپیل کی ہے کہ بجلی نرخوں میں کمی کی جائے تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کیا جاسکے دوسری صورت میں کاروبار اور صنعتیں بند ہو جائیں گی۔سہیل نثار نے اپیل میں مزید کہا کہ زائد لاگت کی وجہ سے کاروبار کرنا اور صنعتیں چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے اور اب بجلی کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ، ٹیکسوں کی بھرمار کے نتیجے میں کاروبار و صنعت کو تالے لگ جائیں گے۔ خاص طور پر ایس ایم ایز مکمل تباہ ہو جائیں گی اور لاکھوں ورکرز بے روزگار ہو جائیں گے۔پائما رہنما کا کہنا تھاکہ معیشت کے استحکام میں ایس ایم ایز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ترقی یافتہ ملکوں میں ایس ایم ایز کو مراعات اور فروغ دینے کے اقدامات کیے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ایس ایم ایز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اگر ایس ایم ایز کو ریلیف نہ دیا گیا اور تباہی سے نہ بچایا تو ملکی معیشت پر اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے نگران حکومت سے درخواست کی کہ معیشت کو تباہی سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے شرائط میں نرمی، ریلیف کیلئے ٹھوس تجاویز کے ساتھ بات کی جائے اور مستقبل میں معاہدہ کرتے وقت عوامی مفادات کا ضرور خیال رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...