معاشی بہتری کیلئے کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینا ناگزیر ہے: صدر کاٹی فراز الرحمان

Aug 31, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر) نگران وزیر صنعت و تجارت سندھ یونس ڈھاگہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معدنی و دیگر ذخائر موجود ہیں جن سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان مواقوں سے فائدہ اٹھائیں تو گردشی قرضہ ختم کیا جاسکتا ہے۔ خراب معاشی صورتحال سے گزر رہے ہیں ، پاکستان کو درپیش چیلنجز کے ساتھ ہی آگے بڑھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں کے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، سابق صدر اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق چیئرمین و صدور فراز الرحمان ، سلیم الزماں، شیخ عمر ریحان، شیخ فضل جلیل و دیگر بھی موجود تھے۔ یونس ڈھاگہ کا کہنا تھا کہ اگر کے فور منصوبے پر بروقت سرمایہ کاری مل گئی جس میں 6 ارب کا فنڈ ملا تو منصوبہ دسمبر 2024 میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں