لاہور (خبرنگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان بودلہ جج بینکنگ کورٹ نمبر 2 لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹرانسفر کے موقع پر سٹاف کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ایڈمن جج بینکنگ کورٹ ملک محمد منیر جوئیہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد کلام پاک سے کیا گیا۔ ذوالفقار حسین بھٹی ریڈر، سہیل عمران، اکائونٹ آفیسر بلال سجاد ،عابد اشرف، مجاہد عباس، جابر علی و دیگر نے جج صاحب کو گلدستہ پیش کیا۔ الوداعی تقریب میں عبدالرحمان بودلہ کو سوینئر بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے انعقاد پر عبدالرحمان بودلہ نے جج صاحبان اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔