پاکستان ایشیا‘ ورلڈکپ میںحریف ٹیموں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے : روی چندرن ایشون

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی بائولر روی چندرن ایشون نے بھارت کے ساتھ پاکستان ٹیم کو بھی ایشیا کپ 2023 کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔انہوں نے ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مستقل کارکردگی کو قرار دیا۔ایشون نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی کامیابی کا انحصار کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی مسلسل پرفارمنس پر ہے، دونوں بیٹرز کی فارم ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈکپ میں مخالف ٹیموں کیلئے اہم چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں۔ اگر بابر اور رضوان نے مڈل آرڈر میں بیٹر کے طور پر مسلسل پرفارمنس دیں تو  پاکستان ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں مخالف ٹیموں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔پاکستان نے گزشتہ 5 سے 6 سال میں غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...