لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق بیٹرہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ملتان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کیخلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے سب سے کم اننگز میں 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا، بابر نے کیریئر کی 102 ویں اننگز میں اپنی 19 ویں سنچری سکور کی۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 19 ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں کی تھی۔بابر نے اس سے قبل 97 ویں اننگز میں 18 ویں سنچری سکور کی تھی اور 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹربنے تھے۔بابر نے 13 ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور17 ویں سنچری بھی سے کم اننگز میں کی تھیں، بابر نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں، پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔کم سے کم اننگز میں 19 سنچریاں بنانے والے بیٹرز۔بابر اعظم102 اننگز۔ہاشم آملہ104 اننگز‘ویرات کوہلی 124 اننگز‘ڈیوڈ وارنر 139 اننگز‘اے بی ڈی ویلیئرز 171 اننگز۔