لاہور(سپورٹس رپورٹر)فردوس اتحاد اور عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر منعقد ہونے والا 8 واں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا بوائز فائنل نیشنل کلب کراچی ایسٹ نے کلب ڈسٹرکٹ ساوتھ کو 65-39 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا، فائنل کا بہترین کھلاڑی نیشنل کلب کے حسن ظفر کو آرام باغ کلب کے حسن علی اور حبیب پبلک اسکول کے کپتان دانیال خان مروت کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور سول ٹائیگرز کے عبدالصمد اور معاز اشرف ابھرتے ہوئے کھلاڑی قرار دئے گئے، عامر شریف، اشرف یحیٰ نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون ممتاز احمد، نعیم احمد اور زوالفقار عباس خان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، مہمان خصوصی بحریہ کالج کے پرنسپل کیپٹن محمد بوٹا رانا تھے، شاہدہ پروین کیانی، خالد جمیل شمسی، غلام محمد خان فرید علی، غلام عباس جمال ، پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ احمر شفیق محمد حیدر خان محمد اخلاق محمد یعقوب بھی موجود تھے، ملک امتیاز اشرف اور محمد وائیل نے تحائف تقسیم کئے جبکہ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے مہمانوں میں لوازمات پیش کئے گئے۔