راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس نے اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کر کے دوران چیکنگ80 گاڑیو ں کے چالان کر دئیے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ سڑکیں و شاہراہیں ہمارا قومی اثاثہ ہیں جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اوورلوڈنگ کرنیوالے اپنے ساتھ دوسرے روڈ یوزرکی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں سی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ گاڑیوں میں سامان کی اوور لوڈنگ حادثات کا سبب بنتی ہے سامان کی اوور لوڈنگ سڑکوں و شاہراہوں کے نقصان کا بھی باعث بنتی ہے گاڑ یوںمیں سامان کی اوور لوڈنگ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سی ٹی او تیمور خان نے کہا کہ ہمارا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شا ہر ا ہوں کوحادثات سے پاک اور انسانی زندگی کو محفو ظ بنانا ہیڈرائیور حضرات قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے اوور لوڈنگ سے گریز کریں.
اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی ،80کے چالان
Aug 31, 2023