اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام ملی نغموں، تقاریر اور مصوری کے مقابلے

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام ضرغام مظہر شہید ماڈل کالج اسلام آباد میں ملی نغموں، تقاریر اور مصوری کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں راولپنڈی /اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ تقریری مقابلے میں انوار حیدر نے پہلی پوزیشن لی، حمزہ عزیز نے دوسری اوراحسن علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ملی نغمے  کے مقابلے میں  شکیل احمد ، منیب اللہ  اور رابیت حسن نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ  مقابلہ  مصوری میں حسن نے پہلی، انس علی نے دوسری اور ایان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل  ریجنل سروسز، ڈاکٹر توقیر احمد خان نے کی جبکہ  ریجنل ڈائریکٹر اسلام آباد، احسن شکور اور  اور ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی، نسرین اختر مرزا  بھی اس موقع پر موجود تھیں۔  ڈاکٹر توقیر احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، میں ان کی جانب سے اس مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ یونیورسٹی اس طرح کے مواقع آپ کو بار بار فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شعبہ سوشیالوجی کی جانب سے انسانیت کے عالمی دن کے حوالے سے " موسمیاتی تبدیلی اور سیلاب کے اثرات " کے موضوع پر ایک سیمینار کا  انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ،کئیر انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈعادل شیراز  تھے۔ سیمینار میں شعبہ سوشیالوجی کے سربراہ، ڈاکٹر سید عمران حیدر کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ بھی شریک تھے 

ای پیپر دی نیشن