اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی صدارت میں اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس ایف ٹین مرکز میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تاجر نمائندوں نے متفقہ طور پر آج بروز جمعرات 31 اگست بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجاً شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ۔ اجمل بلوچ نے اس موقع پر تاجر برادری کے لئے اپنے پیغام میں ملک بھر کی کاروباری شخصیات سے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کریں اور اپنے کاروبار بچانے کے لئے ایک دن کے لئے اپنی اپنی دکانوں کا شٹر ڈاؤن کریں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آئندہ حکومت مزید ظلم کرے گی ۔
بجلی بلوں میں اضافہ ،ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کا آج شٹر ڈاؤن کا اعلان
Aug 31, 2023