اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد اور سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ جلد پارٹی کا ایک وفد جڑانوالہ اور دریائے ستلج میں آئے سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ پارٹی کی مقامی قیادت کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لئے مالی امداد کی جائے گی۔سانحہ جڑانوالا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر،شعبہ خواتین پنجاب کی صدر انیلہ چوہدری، طاہرہ نعمت اور پارٹی کے دیگر رہنما شامل تھے۔ اجلاس میں عیسائی برادری کی نمائندہ محترمہ طاہرہ نعمت سے سانحہ جڑانوالاکے حوالے سے اظہار ہمدری کیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے جلد پارٹی کا وفد جڑانوالہ کا دورہ کرے گا۔
پارٹی کا وفدجلد جڑانوالہ اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا،ڈاکٹر امجد
Aug 31, 2023