اوجی ڈی سی ایل کی تیل اور گیس کی پیداوارمیں ایک اور کامیابی

Aug 31, 2023

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیدوار کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں شاندار کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں باراتی بلاک میں واقع سیاب کنواں - 1 سے حاصل ہونے والی پیداوار میں بہتر حکمت عملی سے ریکارڈاضافہ کیا ہے۔سیاب کنواں - 1 ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں او جی ڈی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 97.5 فیصد اور خیبر پختونخواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی او جی سی ایل) 2.5 فیصڈ فیصد کی حصہ دار ہیں جس سے پاکستان کی توانائی کے شعبہ کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔13جنوری، 2022 کودریافت کے بعد سے سیاب کنواں - 1 نے گیس کے بہتر بہا ؤکے ذریعے اپنی صلاحیت کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے۔اس کنویں سے ابتدائی طو ر پر لاک ہارٹ فارمیشن سے 1700پی ایس آئی کے ہیڈ فلوئنگ پریشر پر125 بیرل یومیہ (بی پی ڈی)کنڈنسیٹ اور یومیہ 6.2ملین سٹنڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس حاصل ہورہی ہے جس سے سیاب 1نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہے۔لاک ہارٹ فارمیشن کے اندربہترحکمت عملیوں کے نفاذ اور تذویرواتی اقدامات کے ذریعے او جی ڈی سی ایل کے انجینئرز نے ہائیدرو کاربن کی پیدوار کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ 

مزیدخبریں