کراچی (کامرس رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کی بجلی بلوں اور ظالمانہ مہنگائی کے خلاف ہونے والی 2 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور بجلی بلوں میں اضافہ سمیت ظالمانہ مہنگائی کو سابق اتحادی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا گیا اجلاس ایم کیو ایس سی کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت ضلع کیماڑی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا اسلم خان فاروقی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق اتحادی حکمرانوں نے نہ ہی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کی اور نہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے ملک آج نہ صرف قرضوں میں ڈبو ہوا ہے بلکہ آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے مقررین نے کہا کہ ملک کو لوٹ کر جائدادیں و اثاثے بنانے والے سنگین دہشت گرد ہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جانا چاہئے اور انہیں عبرت ناک سزائیں دی جانی چاہئے ملک کو موجودہ تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔