کراچی (این این آئی)شہید وطن حضرت ظہورالحسن بھوپالیؒ کا یوم شہادت 13ستمبرکوملک بھرمیں منایاجائے گا،اس سلسلے میں بزم محبان شہید ظہورالحسن بھوپالیؒ سمیت دیگر تنظیمات اور شخصیات کی جانب سے مختلف پروگرامات کا انعقاد ہوگا جن میں شہید ظہورالحسن بھوپالیؒ کی ملی سیاسی سماجی اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ استحکام پاکستان کونسل کے بانی،وفاقی مجلس شوریٰ کے رکن ،سابق ممبر سندھ اسمبلی ،ہفت روزہ افق کے ایڈیٹر،ممتازصحافی،ادیب ،قانون دان، معروف سیاسی سماجی رہنماشہید وطن ظہورالحسن بھوپالیؒ کواکتالیس برس قبل ان کے دفتر میں عوام الناس کے مسائل حل کرتے ہوئے کلاشنکوف کے برسٹ مار کر شہید کردیاگیاتھا۔