کراچی (کامرس رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)، کراچی اور AAA ایسوسی ایٹس، جو ایک رئیل اسٹیٹ آرگنائزیشن ہے، کے مابین اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ کے قیام کے لیے شراکت داری کی گئی ہے۔ AAA ایسوسی ایٹس اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ انسٹیٹیوٹ کے مستحق طلباء کے لیے مالی امداد کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے مقصد کے ساتھ ان کو مستقل طور پر فائدہ پہچاتا رہے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر، IBA، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور منیجنگ ڈائریکٹر، AAA ایسوسی ایٹس، شہزاد علی کیانی نے مین کیمپس میں م یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت، مؤخر الذکر ایک انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا جس سے طلباء کو مستقبل میں فائدہ پہنچ سکے گا۔