اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) ممتاز سماجی رہنما ، چیئرمین انجمن غلامان مصطفیٰ حاجی علیم ارائیں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام کے جنرل سیکریٹری راجا فتح خان کی رحلت سے نصف صدی پر محیط بے لوث انسانی خدمات کا باب بند ہوگیا ۔ان کی جڈائی کے ساتھ ہی انجمن فیض الاسلام اپنا گھر میں مقیم ایک ہزا نونہال دوبارہ یتیم ہو گئے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ راجی صاحب سکول ٹیچربھی رہے ہیں انکے بے شمار شاگرد اہم پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں. انجمن فیض الاسلام میں خدمت انسانیہ کا جذبہ لے کر آنے والے راجا فتح خان پھر انجمن کے ہی ہو کر رہ گئے اور انہوں نے اپنی رحلت تک پچاس سال یتیم اور لاوارث بچوںکی تعلیم و تربیت میں گزار ے۔ حاجی علیم ارائیں نے کہا کہ راجا فتح خان اپنی ذات میں خود ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی فکری و ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ جان اور مال سے بھی ادارے کی خدمت کی. رحلت سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہو سکے گا۔. انہوں نے کہا کہ مرحوم نے یتیم و لا وارث بچوں کی پرورش اور اچھی تعلیم و تربیت کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا اور وہ انجمن کے واحد عہدیدار رہے ہیں جنہوں نے پانچ دھائیوں تک ادارے اور اس میں پرورش پانے والے بچوں کی شبانہ روز خدمت کی۔
سماج دوست شخصیت را جہ فتح خان کی خدمات ناقابل فراموش رہیں گی: حاجی علیم ارائیں
Aug 31, 2023