راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صدرشمالی پنجاب محمدزاہد حبیب قادری نے کہاہے کہ اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے،آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالناممکن نہیں، طاقتوراشرافیہ نے پورے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کی محتاج ہے جبکہ حکمران مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں،پورا ملک بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے، غریب اور متوسط طبقہ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہا ہے،نااہل حکمرانوں نے ملک وقوم کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیاہے، مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے، نوجوان ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔
اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیا،زاہد حبیب قادری
Aug 31, 2023