سانحہ جڑانوالا: جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر عدالت کی آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری

Aug 31, 2023 | 10:44

سانحہ جڑانوالا کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ سانحے پر جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی۔گریس بائبل فیلوشپ چرچ پاکستان کےوکیل شہباز سرویہ نے دلائل دیے۔عدالت نے درخواست آئی جی پنجاب کو بھجواتے ہوئے دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں