لاہور میں کینال روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سامنے نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابطق کینال روڈ پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سامنے 17 سالہ لڑکا نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ نوجوان نے خود چھلانگ لگائی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے لاش نکال کر پولیس کے حوالے کردی۔ تاہم ابھی تک جاں بحق نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔ لاش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔