معاشی بحران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

کراچی:   پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔آج کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ تین سیشنز نے دوران اب تک 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے۔مارکیٹ کے اختتام پر نڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی کے بعد پینتالیس ہزاردو پوائنٹس پربند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے شرح سود میں دو سے تین فیصد اضافہ کی بھی خبریں زیر گردش ہیں اور سرمایہ کار ملک میں معاشی بحران سے پریشان ہیں اور ساتھ ہی عام انتخابات میں تاخیر کی خبریں بھی سرمایہ کاروں میں مایوسیاں پھیلا رہی ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور100انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا تھا . 8 جون 2017 کو اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی سطح پر تھی۔

ای پیپر دی نیشن