پشاور: تاجروں کی بجلی بلوں کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، متعدد بازار بند

Aug 31, 2023 | 17:51

ویب ڈیسک

پشاور: صوبائی دار الحکومت پشاور میں تاجروں کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف آج شٹرڈاؤن ہڑتال اعلان کیا گیا ہے۔شہر بھر کی اکثر مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے گلی محلے سنسان ہیں. جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل اوربڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں ہیں۔تاجروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے اورعوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کی جائے۔

دوسری جانب مہنگائی کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کی عدالتوں میں آج وکلاء پیش نہیں ہونگے. یوٹیلٹی بلزمیں اضافے نےعوام کی کمر توڑ دی. جس کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں۔بار کونسل نے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام بنیادی آئینی حقوق سے محروم ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں