ملک کی معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے :نگران وزیر خزانہ

Aug 31, 2023 | 18:02

ویب ڈیسک

اسلام آباد: نگران وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ پاکستان کے پاس سبسڈی دینے کی مالی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔اجلاس کے دوران نگران وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سوچتی ہوں یہ عہدہ قبول ہی کیوں کیا ہے؟موجودہ حکومت کو آئی ایم ایف معاہدہ ورثے میں ملا اور دوبارہ گفت و شنید ممکن نہیں۔ دیگرقرضے بھی آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ منسلک ہیں۔بریفنگ کے دوران شمشاد اختر نے کہا کہ موجودہ معاشی حالت کی وجہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام بھی ہے۔ معزز سیاسی لوگوں کو سیاسی استحکام کیلئے فیصلے کرنا ہوں گے۔ دیکھ رہے ہیں کیا ہم کرسکتے ہیں اور کیا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کے حوالے سے پاکستان دیگر ممالک پر انحصار کرتا ہے جس کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔ معیشت کی حالت پر کمیٹی کو ایک ہفتے بر پھر بریفنگ دیں گے۔ کچھ چیزوں کا تعین یوٹیلٹی میں کیا گیا. جس سے واپسی ممکن نہیں۔ 

مزیدخبریں