محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

Aug 31, 2024 | 00:43

ویب ڈیسک

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کراچی کے جنوب سے 120 کلومیٹر دور ہے جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب سے طوفان 180 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عمان کے جنوب مشرق سے طوفان 250 کلومیٹر دور ہے اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 440 کے فاصلے پر ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے۔ کراچی میں طوفان کے زیر اثر 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں چل سکتی ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور 80 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے۔ 

ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں جانے سے روکا گیا ہے، بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

مزیدخبریں