بھکھی : ماحولیاتی آلودگی کے باعث علاقہ مکین بیماریوں کا شکار ہونے لگے 

بھکھی(نامہ نگار)بھکھی اور ارد گرد کی آبادیوں کے مکین ماحولیاتی آلودگی کے باعث سانس کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مقامی صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں، مقامی باسیوں کے مطابق ہزاروں گھرانوں پر مشتمل قصبہ بھکھی کے قریب درجن بھر صنعتی یونٹس قائم ہیں جن کی چمنیاں راکھ الگتی ہیں جس سے علاقہ کی فضاشدید آلودہ رہتی ہے جس سے سانس کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ایک طرف مقامی صنعتی یونٹس کے مالکان نے زہریلہ کیمیکل زدہ مقامی نالوں اور راجباہوں میں بہا کر زمینی پانی زہر آلود کردیا ہے تو دوسری طرف فضائی آلودگی میں شدید اضافہ کرکے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں دائو پر لگا دی ہیں مقامی باسیوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے ذرائع نے بھتہ وصولی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کئے جانے کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن