ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو گا اس لئے تمام محکمے ڈینگی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے اور چھتوں وغیرہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر معاشرے کو اس موذی مرض سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکا نہ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس
Aug 31, 2024