ڈی پی او ننکانہ صاحب کی کھلی کچہری  شہریوں کے مسائل سنے 

Aug 31, 2024

ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری، ڈی پی او سید ندیم عباس نے ڈی پی او دفتر میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے اہلیان ضلع ننکانہ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں شہری بلا جھجک تشریف لائیں۔ 

مزیدخبریں