لیگی حکومت نے ہمیشہ صنعتی ورکروں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے:مشتاق حسین  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سوشل سکیورٹی پنجا ب کے ہسپتالوں میں بہترین ادویات ،ایمبولینس ،آپریشن سمیت الٹراسائونڈ اور ایکسرے وغیرہ کی سہولیات میسر ہے اس سلسلہ میں صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے صنعتی کارکنوں کیلئے بہترین مراعات کی منظوری دی ہے سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ ورکر کو 2سے 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم آسان اقساط پر مہیا کیے جارہے ہیں سید مشتاق حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ہمیشہ صنعتی ورکروں کی خوشحالی کیلئے اقدامات کئے۔ ضلع شیخوپورہ میں مزید رہائشی کالونیوں کی تعمیر کی جائیگی۔جلد نئی لیبر پالیسی لائی جا رہی ہے جس میں صنعتی ورکروں کو سپورٹس کی سہولیات مہیا کی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت کارکنوں کی میرج ڈیٹھ گرانٹس اور بچوں کی تعلیمی سکالر شپ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن