شیخوپورہ و نواح میں خودساختہ مہنگائی‘ دکاندار شہریوں کو لوٹنے لگے 

شیخوپورہ (عظیم علی شیخ،امتیاز احمد شیخ، امجد علی سلطانی سے) شہر اور گرد نواح میں مصنوعی مہنگائی بڑھنے سے شہریوں کا شدید مالی استحصال ہورہا ہے حکومت کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری کئے جانے والے نرخوں کو فہرست سے ہٹ کر فروخت کرنیوالے تاجر اور دکاندار خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، شہریوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کئی گنا زیادہ وصول کئے جارہے ہیں اور ریٹ لسٹ کے مطابق نرخ ادا کرنے کی تکرار کرنیوالے افراد کو دکانداروں اور تاجروں کی برہمی و بدکلامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا فقدان ہے مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے مطالبہ کیا کہ وہ گراں فروشی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور بھتہ خور افسران و ملازمین کے خلاف بھی کڑی محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے، دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن