قصور(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی قصور نے 3 ملازمین کو مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی میں تعینات عرصہ دراز سے غیر حاضرملازمین کیخلاف ایکشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی قصور جعفر چوہدری نے بغیر اطلاع مسلسل غیر حاضر 3 ملازمین جن میں ظفر، ساغر، مرکس کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔