’’دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحدہوناپڑیگا‘‘  

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران مدینہ اور لنڈا مارکیٹ کے رہنمائوں فیضان شفیق خان ، سیٹھ محمدعظیم، چودھری ارشد چھرا، محمد اسحق مٹھو ، شیخ عبدالحمید نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحدہوناپڑے گا پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھاچکاہے دنیا کے کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف نہ تو اتنی لمبی جنگ کی ہے جتنی پاکستان کر چکا ہے اور نہ ہی اتنا جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لار ہی ہے ملکی دفاع کیلئے فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں فوجی جوان ہمارے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن