کراچی میں بارش ‘ نیشنل سٹیڈیم کی جزوی تعمیر نو کا کام متاثر

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل بینک سٹیڈیم کی جزوی تعمیر نو اور تزئن و آرائش کا کام مون سون کی بارشوں کے باعث متاثر ہو گیا۔کراچی میں رواں ہفتے ہونے والی بارش کے باعث چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیم میں جاری کام متاثر ہوا ہے اور برساتی پانی کی وجہ سے گزشتہ دو روز سے منہدم شدہ مینوئل سکور بورڈ کا ٹاور، نسیم الغنی انکلوژر اور اقبال قاسم انکلوژرز کا ملبہ اٹھانے کا عمل جزوی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حفاظتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی قسم کے نقصان سے بچنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن