لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان رمیز راجہ نے بابر اعظم کو فارم کی بحالی کیلئے قیمتی مشوروں سے نواز دیااور کہا کہ بابر کو مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انھیں ناکامی کے خوف کو دل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ لگتا ہے پورے پاکستان کو بابر کی فارم کے سوا اور کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ سوشل میڈیا کا دور اور ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانے پر تلا رہتا ہے، بابر کا مسئلہ الگ ہے، انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم جمانے میں کافی وقت لگا تھا، پہلی سنچری بھی 2 برس بعد سکور کی، اس کے بعد ہی مستقل مزاجی آئی تھی۔اب بھی انھیں فارم کی بحالی کیلئے پرانی باتوں کو سوچنے سے گریز کرتے ہوئے حال پر توجہ دینا ہوگی، فٹ ورک پر کام کرنا ہوگا، پل اور ہک شاٹس کی بہت زیادہ پریکٹس کرنے کی ضرورت ہے۔
بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں‘ رمیز راجہ کا مشورہ
Aug 31, 2024