لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فیملی کیساتھ وقت گزارنے کیلئے ریلیز کیا۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہین آفریدی 5 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ کیلئے فیصل آباد پہنچیں گے۔