لاہور (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ لاء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، عوام میں لائسنس کی افادیت کا شعور اجاگر کریں‘لائسنسنگ اصلاحات کو عوام تک پہنچائیں۔ ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی سربراہی میں زوم کے ذریعے صوبے بھر کے اضلاع کے سی ٹی اوزو ڈی ٹی اوز کا اجلاس ہوا ۔ مرزا فاران بیگ نے تمام اضلاع کے ٹریفک انتظامات و لائسنسنگ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹریفک نظام میں مزید بہتری کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیے جائیں ،ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔