لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے سینئر ممبر سابق چیئرمین سیلز ٹیکس ریفنڈز کمیٹی طارق محمود میو نے کہا 40لاکھ ٹیکس دہندگان تاحال فنانس ایکٹ 2024کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ گومگو کی وجہ سے تشویش بڑھتی جا رہی ہیں اورلوگ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے کترا رہے ہیں۔ ٹیکس بار کے ممبران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف بی آر کے نت نئے تجربات ٹیکس نیٹ وسیع ہونے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ حکومت خوف پھیلانے والے محکموں کے حوالے سے سروے کرا لے سارے حقائق سامنے آ جائیں گے۔