الخدمت فاؤنڈیشن کی بارشوں ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی پاکستان بھرکے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی سطح پر قائم ڈیزاسٹرسنٹرز میں ریسکیو اورریلیف کاامدادی سامان پہنچا دیا گیا جہاں سے متاثرین کو فراہمی جاری ہے۔ متاثرین کوتیارکھانا،فوڈ پیکج، خیمے،مچھردانیاں ودیگرامدادی سامان فراہم کیاجارہا ہے۔ 645 افراد کو بارشوں او رسیلابی علاقوں سے ریسکیوکیا گیاجبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 1603 متاثرین کو میڈیکل ایڈاور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مرکزی نائب صدروچیئرمین الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اعجازاللہ خان کی زیر صدارت آن لائن اجلاس میں جاری امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لے کر آئندہ کیلئے پلاننگ کی گئی۔ قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ الخدمت کے رضاکارہمار ا سرمایہ ہیں جو اپنی جان کی پروانہ کرتے ہوئے مصیبت میں گھرے انسانوں کی بلاتفریق مددکرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن