کاہنہ : ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری سائلین کو انصاف گھر کی دہلیز پر دینے کا فیصلہ 

Aug 31, 2024

کاہنہ (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشن کی کاہنہ میں کھلی کچہری ‘ بڑی تعداد میںسائلین پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے حلقہ این اے 123 کاہنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈی آئی جی نے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ دو سے تین بجے تک عوام کی شکایت سنتا ہوں۔ہر پولیس سٹیشن میں جا کر کھلی کچہری لگا رہے ہیں۔جو سائلین میرے آفس تک نہیں پہنچ سکتے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کر رہے ہیں۔ اگر کوئی افسر بات نہی سنتا تو شہری رابطہ کریں۔

مزیدخبریں