لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردو س پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا دعائیں قبول نہ ہونے کا شکوہ کرنیوالے خود سوچیں کہ کہا ان کی کمائی حلال ہے ؟۔ معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ دولت کمانے کے ناجائز ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں دعائیں اور نمازیں کیسے قبول ہو سکتی ہیں۔ اسلام سے پہلے جن ادیان میں جو چیزیں جائز تھیں۔ وہ اسلام میں حرام ہیں اس لیے اسلام قبول کرنے والے شخص کیلئے ان باتوں کی بڑی اہمیت ہے۔ بزرگ و برتر کی ذات پاک ہے اور پاک چیزوں کو پسند کرتی ہے۔ حرام کمائی بے سکونی، بے چینی ، بے برکتی پیدا کرتی ہے۔ حلال ذرائع سے کمائی ہوئی دولت پر قناعت ، صبر اور شکر لاتی ہے۔ ناجائز اور حرام کمائی کرنیوالا شخص اپنی زندگی میں بے چین ہی رہتا ہے۔