فیروزوالہ:مصنوعی مہنگائی بڑھنے سے شہریوں کا مالی استحصال ،کارروائی کافقدان

Aug 31, 2024

 فیروزوالہ(نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ کے نواح میں مصنوعی مہنگائی بڑھنے سے شہریوں کا شدید مالی استحصال ہورہا ہے۔ حکومت کے روز مرہ کی بنیاد پر جاری کئے جانیوالے نرخوں کو فہرست سے ہٹ کر فروخت کرنیوالے تاجر اور دکاندار خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کئی گنا زیادہ وصول کئے جارہے ہیں اور ریٹ لسٹ کے مطابق نرخ ادا کرنے کی تکرار کرنیوالے افراد کو دکانداروں اور تاجروں کی برہمی و بدکلامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ گراں فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا فقدان ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مبتلا تاجروں و دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پھل عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہوچکے ہیں جنہیں خریدنے کا دہاڑی دار طبقہ سوچ بھی نہیں سکتا، دالوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں