مزنگ جلال دین روڈ کی مین سیوریج لائن بند ،مکینوں کو مشکلات کا سامنا  

Aug 31, 2024

لاہور (کلچرل رپورٹر) مزنگ کے علاقہ جلال دین روڈ نزد تکیہ سائیں سرداراں کی مین سیوریج لائن بند ہو گئی جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلیوں میں گٹر ابل رہے ہیں جس سے بدبو پیدا ہو رہی ہے۔ نمازیوں کے آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ تھوڑی سی بارش ہونے سے پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کھولا جائے اور سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔

مزیدخبریں