علماء نے ہردور میں دین اسلام ، وطن عزیز کے دفاع کی چوکیداری کی :مولانا امجد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) علماء نے ہردور میں دین اسلام اور وطن عزیز کے دفاع کی چوکیداری کی ہے اور آئندہ بھی یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔ 7ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں گولڈن جوبلی ختم نبوت کا نفرنس ملکی تاریخ کی تاریخ ساز کا نفرنس ہو گی۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام مکاتب فکر کے اکابرین نے 74ء میں پرچم ختم نبوت بلند رکھنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چوکیداری کی تھی اور آئندہ بھی قادیانی لابی کی ہر سازش کے مقابلے پر کھڑے ہوں گے۔ ا ن خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، جماعت اسلامی کے مر کزی نائب امیر لیاقت بلوچ،مولانا عطاء اللہ ثالث، مفتی شاہد مسعودد،مولانا خالد عابد، مولانا عبد الحنان صدیقی، مولانا نور محمد ہزاروی،علامہ طارق محمود یزدانی،مفتی عبد القدوس ترمذی،مولانا اشرف طاہر،مولانا حافظ عمران الحسینی،مولانا ابوبکر شاہ، حافظ حسن افضال صدیقی،پیر محمد افضل الحسینی، قاری عبید الرحمن اور دیگر رائیل پیلس ہال میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سلانوالی کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن