وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی :ترجمان محکمہ داخلہ 

Aug 31, 2024

 لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی۔ اس سے قبل ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں۔ سابقہ ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیداران انتقال کر گئے ہیں یا انتہائی ضعیف اور غیر موثر ہو گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفیکیشن کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔ امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی سے کلیرنس لی جائے گی۔

مزیدخبریں