دشمن بلوچستان کی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے دہشتگرد نیٹ ورک استعمال کر رہا ہے:ہشام الٰہی ظہیر 

Aug 31, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اندونی اور بیرونی دشمن بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کا استعمال کر رہے ہیں اور قید شدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادھو بھی اسی نیٹ ورک کا حصہ تھا۔بلوچستان میں ایک ہی دن میں کئی خوفناک دہشت گرد حملوں میں 40 سے زائدافراد کی شہادت انتہائی ہولناک ہے۔

مزیدخبریں