میٹرک امتحانات :طلباء کے اعزاز میں تقریب ،لیپ ٹاپ ، سرٹیفکیٹس تقسیم  

لاہور (سٹاف رپورٹر) میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنیوالے طلباء کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء میںمفت لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے اوریہ پیف کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ایک زندہ مثال ہے کہ آج پیف سے منسلک طلباء بورڈز میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا وہ آئندہ زندگی میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نذیر وٹو،پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن