لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نگہت شیخ صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا بانی پی ٹی آئی کو پورا مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے۔ یہی ان کا اصلی چہرہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے دامن میں توشہ خانہ کی چوری کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے مسلسل 2 مرتبہ عمران دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانے کی نشاندہی کی تھی۔ کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے۔ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا۔ معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر کے نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو مغربی میڈیا ’’ڈس گریس‘‘ کا لقب دے رہا ہے:سیف الملوک کھوکھر
Aug 31, 2024