لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے کہا منہاج القرآن کے زیر اہتمام 41ویں عالمی میلاد کانفرنس 15 ستمبر 2024ء کو مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں ہو گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مصر، بحرین، کویت، ایران سے مذہبی سکالر، قراء حضرات شرکت کرینگے۔ جواد حامد نے بتایا کہ 15 ستمبر کو عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو درخواست دیدی ہے۔ میلاد کانفرنس کے انتظامات کیلئے63انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدیں گئیں۔ عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔ جواد حامد نے گزشتہ روز رہنماؤں کے وفد ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال،داخلی راستوں،س یکیورٹی،پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔وفد میں سعید رضا بغدادی،شہزاد رسول، حاجی اسحق، عبد الحفیظ چوہدری،سعید اختر،میاں زاہد جاوید،ڈاکٹر عمران یونس،حاجی فرخ،ڈاکٹر سلطان محمود چودھری،حسن جماعتی،سدرہ کرامت،ام حبیبہ اسماعیل،لبنی مشتاق بھی شامل تھیں۔