پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گا:میاں زاہد  

لاہور(کامرس رپورٹر)سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرے گا۔پیاف فاؤنڈرز الائنس کو تاجر برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواروں کی کمپین کے سلسلے میں لاہور کی سب سے بڑی فرنیچر مارکیٹ مدینہ مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمدینہ فرنیچر مارکیٹ بند روڈ کے صدرحاجی اکرام، جنرل سیکرٹری مہرجمیل، چیئرمین اختر ورک، نائب صدر سعید خلیل نے پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کی مکمل حمایت اور ملحقہ مارکیٹوں کے ووٹروں کے بھی ووٹ ڈلوانے کا وعدہ کیا۔ طاہر اسلام،شاہد خان، حاجی خالد نے فرنیچر مارکیٹ کے عہدیداران کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ میاں محمد زاہد کا کہنا تھا تاجر برادری اس وقت بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ اس وقت تاجروں کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہو،خوش اخلاق، ملنسار اور تاجروں کے مسائل حل کرنے اور گورنمنٹ کو تاجر دوست پالیسیاں بنانے پر قائل کرسکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن