جامعہ پنجاب ، 3 جاپانی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ زبان و ادبیات اردو اور جاپان کی 3 جامعات کیوتو یونیورسٹی، اوساکا یونیورسٹی اور اوکایاما،شوجی تسو یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’معاشرہ اور وسطیہ: اکیسویں صدی میں‘‘ گزشتہ روز ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت ادارہ فروغ قومی زبان کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کی جبکہ غیر ملکی مہمانان اور مقررین میں اوساکا یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر سو یامانے اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر، کیوتو یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر توناگا یاسوشی اور اوکایاما،شوجی تسو یونیورسٹی سے پروفیسر ای نو اوئے آئے کا شامل تھے۔ اس موقع پر مسند جمیل جالبی کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے مہمانوں کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کیے۔ کانفرنس کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ ڈاکٹر محمد کامران نے ادبیات اردو کے حوالے سے زیر بحث موضوع پر گفتگو کی۔ جاپانی مہمانوں کی خدمت میں نشان ہائے سپاس کیساتھ ساتھ روایتی شال بھی پیش کی گئی۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر محمد نعیم کے سپرد تھی۔

ای پیپر دی نیشن