خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا 

Aug 31, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران، کنٹریکٹر اور ایکسین نے اس حوالے سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا جناح ہسپتال لاہور میں پیڈز ایمرجنسی، سرجیکل یونٹ ٹو، آئی سی یو فرسٹ فلور، میڈیکل یونٹ ٹو، آئی وارڈ، سی سی یو سیکنڈ فلور، گائنی وارڈ، کارڈیک سرجری و دیگر یونٹس کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے۔ ری ویمپنگ منصوبے میں معیار اور شفافیت بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کنٹریکٹرز کو 2 شفٹوں میں کام بڑھا کر جناح ہسپتال لاہور میں منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ افسران کو سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر کاشف جہانگیر، ڈاکٹر شبیر چوہدری، متعلقہ ایکسیئن، کنٹریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں