غزہ (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے خدشات کے باوجود صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کرتے ہوئے کم از کم 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا، عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے یہ کارروائیاں پہلے سے ہی خراب صورت حال کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا شمالی مغربی کنارے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن میں 16 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی وہی اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔فوجیوں کی جانب سے طوباس اور تلکرم کے ساتھ ساتھ جنین میں پناہ گزین کیمپوں کو گھیرے میں لینے اور فلسطینی فائٹرز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کرنے سے قبل مغربی کنارے میں فوجی دستوں سے لیس اسرائیلی بکتر بند گاڑیاں اور طیارے بھیجے گئے۔