اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات کر دیا ہے، ان کی تعیناتی تا حکم ثانی رہے گی، احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی حیثیت سے کوئی مراعات نہیں لیں گے، احسن اقبال کی اس تقرری سے گذشتہ چند ماہ سے جاری تنازعہ کا خاتمہ ہو گیا ہے جو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ڈپٹی چئیر مین پلاننگ کمیشن کے درمیان تھا ،جہانزیب خان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ منصب سے مستعفی ہو گئے ہیں ،ممکنہ طور پر وہ ایس آئی ایف سی میں اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے ۔
جہانزیب خان مستعفی‘ احسن اقبال ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات
Aug 31, 2024